ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سابق آئی اے ایس افسر شاہ فیصل نے پارٹی بنائی،شہلا رشید رکن بنیں

سابق آئی اے ایس افسر شاہ فیصل نے پارٹی بنائی،شہلا رشید رکن بنیں

Mon, 18 Mar 2019 00:04:44  SO Admin   S.O. News Service

سرینگر:17 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) سابق آئی اے ایس افسر شاہ فیصل نے آخر کار ملازمت چھوڑ نے کے تقریباََ دو ماہ بعد اپنی پارٹی بنا لی ہے۔سری نگر میں ہوئی ریلی میں شاہ فیصل نے اپنی پارٹی کا نام’’جموں اینڈکشمیر پیپلز موومنٹ ‘‘رکھا ہے۔جے این یوطلبہ یونین کی سابق نائب صدرشہلا رشید بھی شاہ فیصل کی پارٹی کی رکن بن گئی ہیں۔ پارٹی کے لانچ کے دوران شہلا رشید اسٹیج پر موجود رہیں۔اس سال جنوری کے آغاز میں شاہ فیصل نے آئی اے ایس کی نوکری سے استعفیٰ دیاتھا۔ استعفیٰ دیتے وقت شاہ فیصل نے جموں وکشمیرکے شہریوں کے حقوق کی حفاظت کے لیے سیاست میں آنے کا اعلان کیاتھا۔ اگرچہ پہلے قیاس لگایا جا رہا تھا کہ شاہ فیصل نیشنل کانفرنس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ اس کی ایک بڑی وجہ این سی صدر عمر عبداللہ کے شاہ فیصل کو پارٹی میں آنے کی دعوت دینا تھا۔ملازمت چھوڑنے کے بعد شاہ فیصل نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے لوگوں سے چندہ اور تعاون بھی مانگاہے۔بتادیں کہ آئی اے ایس امتحان ٹاپ کرنے والے شاہ فیصل پہلے کشمیری ہیں۔ شاہ فیصل نے چندے کا مطالبہ کرتے کہاہے کہ میرا خیال ہے کہ ترقی اور وقار کو ایک ساتھ چلے جائیں گے اور جموں و کشمیر ریاست کے لوگوں کو تحفظ، بہتر تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، ذریعہ معاش، بجلی اور دیگر شہری سہولیات کی روح دینے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے لکھاہے کہ یہ عوام کی تحریک ہے اور اسے عوام ہی فنڈکرے گی۔عوام واحد ایجنسی ہے جو اس کامیابی میں مددکریں گے۔ وہیں شہلارشید جے این یوطالب علم یونین کی نائب صدر رہی ہیں۔ 2016 میں کنہیا تنازعہ کے وقت بھی کافی بحث میں رہی تھیں۔اس کے علاوہ خواتین اور اسٹوڈنٹس کے مسائل کو اٹھانے میں شہلا رشید آگے رہی ہیں۔سول سروس امتحان میں 2009 میں ملک بھر میں اول رہنے والے پہلے کشمیری ہونے کی وجہ سے بحث میں آئے۔وہ حال ہی میں بیرون ملک سے دورہ کرکے لے کر واپس آئے۔ استعفیٰ کی وجہ بتاتے ہوئے فیصل نے کہا کہ انہوں نے کشمیر میں مسلسل ہو رہے قتل کے مقدمات اور ان پر مرکزی حکومت کی طرف سے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں ہونے کی وجہ سے، بھارتی انتظامی سروس سے استعفیٰ دینے کافیصلہ کیاہے۔


Share: